وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کااجلاس کل ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا،اس کے علاوہ ملک کی سیاسی اوراقتصادی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا،وزیراعظم عمران خان دورہ چین پرکابینہ ارکان کواعتمادمیں لیں گے۔

اجلاس میں میجرجنرل فیاض حسین شاہ کی بطورآئی جی ایف سی بلوچستان تقرری کی منظوری متوقع ہے ،میجرجنرل راحت حسین احمدکابطور آئی جی ایف سی کے پی تقررہوگااس کے علاوہ وفاقی کابینہ ریڈیوپاکستان بورڈکی تنظیم نو کی منظوری دے گی۔

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment