نواز شریف کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟مولانا فضل الرحمان نے اہم انکشاف کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے گھرکی صورتحال اور صدمے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔

سلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان میاں نوازشریف سے اے پی سی میں شرکت پر اصرار کرتے رہے۔

ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ نوازشریف کسی اور کی وجہ سے نہیں آرہے بلکہ اپنے گھرکی صورتحال اور صدمے کی وجہ سے نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے تجویزدی ہے کہ اے پی سی سے پہلے کچھ معاملات طے کرلئے جائیں،میں نے راجہ ظفر الحق سے کہا کورکمیٹی اجلاس کے بعد آپ کو آگاہ کرسکیں گے ،زرداری صاحب کا واضح موقف تھاکہ وہ آنے کےلئے تیار ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ سب کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہئے۔

دوسری جانب مسلم لیگی رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا کہ تجاویز لے کرمولانا فضل الرحمان کے پاس آیاتھا ،فضل الرحمان اپنی قیادت اور میں اپنی قیادت سے بات کروں گا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment