مولاناصاحب کی اے پی سی سے ہوانکل گئی،مزہ نہیں آیا،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولاناصاحب کی اے پی سی سے ہوانکل گئی،مزہ نہیں آیا۔مولانا فضل الرحمان کو دن میں تارے اور رات میں اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں، مولانا فضل الرحمان لگے رہیں ،ابھی تو حکومت مستحکم ہے ،مولانا صاحب کی اے پی سی بھی پھس پھسی نکلی ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹوہیں،ان کی پالیسیوں پرعملدرآمدہوگا،پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح آئین کے تحت حکومت چلانے میں ہے،ہم قانون کے مطابق چلیں گے،میرا چیف جسٹس سے احترام کا تعلق ہے ، اعظم سواتی شریف آدمی ہیں ، جھگڑے کس کے نہیں ہوتے ؟ انھوں نے کہا ہے کہ پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ، میری جرات ہی نہیں کہ عدالت کے بارے میں کوئی بات کروں،میں عدالت کا بے حد احترام کرتا ہوں،میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتا،میرااشارہ جوڈیشری کی طرف ہرگز نہیں تھا،یہ بھی تو مناسب نہیں کہ آئی جی منسٹر کا فون نہ سنے نہ کال بیک کرے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment