العزیزیہ ریفرنس: احتساب عدالت نے نوازشریف کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا

احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کےلئے سوالنامہ تیار کرلیا۔

العزیزیہ ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر نیب نے شواہد مکمل کیے تھے جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا بطور ملزم حتمی بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوازشریف کےلئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے جس کی کاپی سپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی کو بھی دے دی گئی۔احتساب عدالت کی جانب نوازشریف سے 100 سے زائد سوالات پوچھے جائیں گے اور انہیں یہ سوالنامہ جلد بھیج دیا جائے گا جس کی روشنی میں سابق وزیراعظم اپنا حتمی بیان دیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کےلئے 17 نومبر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment