’’ ابھی بتادیں کہ کیا چیف جسٹس بھی وزراء کا ۔ ۔ ۔‘‘ آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ایسی بات پوچھ لی کہ کمرہ عدالت میں خاموشی چھا گئی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لے لیا اور انہیں فوری عدالت میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ فوادچودھری کوبلائیں جوعدالت کےخلاف بیان دیتاہے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیاچیف جسٹس بھی وزراکافون اٹھانے کاپابند ہے؟،ابھی بتادیں کہیں کل مجھے بھی آئی جی کی طرح نہ ہٹادیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے 15 ستمبرکوشہریارآفریدی کوپولیس افسران کے تبادلے کاکہا،وزیراعظم کو بتایاگیاآئی جی اسلام آبادجرائم روکنے میں ناکام رہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم نے کہاآئی جی اسلام آبادکوتبدیل کردیں گے،15 ستمبر کے بعدساری چیزیں شروع ہوئیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم اوروزراکہہ رہے تھے جان محمدقابل افسرنہیں،پنجاب میں کیاہوا،ایک ماہ میں ہی آئی جی بدل دیا،جواصلاحات خیبرپختونخوامیں کیں وہ بھی ہمیں پتہ ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ جان محمدکے تبادلے کی سمری تیارکرنے کاحکم وزیراعظم نے دیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے سمری منظورہونے سے پہلے ہی آئی جی کوہٹادیا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں آئی جی کوزبانی احکامات سے ہٹایاجاسکتاہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس معاملے میں ایسی ایمرجنسی کیاتھی؟جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اس افسر کےخلاف ریکارڈپرکیاچیز ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ توساری آپ کی طوطاکہانی ہے،سیکرٹری داخلہ کے ذریعے تبادلے کی سمری کیوں نہیں بھجوائی؟۔

سپریم کورٹ نے فوادچودھری کے بیان کی ویڈیومنگوالی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے پاس ایک وزیرکی ویڈیوموجود ہے،چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ آپ دونوں وزراکوعدالت بلالیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ وزراکہتے ہیں عدالت کیسے آئی جی کی تبدیلی سے روک سکتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اسی سپریم کورٹ نے ایک وزیراعظم کوعہدے سے ہٹایاتھا،اس آئین کے تحت ہٹایاگیا،چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں آئین کی کتاب لہرادی،چیف جسٹس نے کہا کہ فوادچودھری کوبلائیں جوعدالت کےخلاف بیان دیتاہے، کیاچیف جسٹس بھی وزراکافون اٹھانے کاپابند ہے؟،ابھی بتادیں کہیں کل مجھے بھی آئی جی کی طرح نہ ہٹادیں۔

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment