پاکستان میں چینی افراد کی تعداد میں اضافہ

سی پیک شروع ہونے کے بعد پاکستان کاسفر کرنے والے چینی افراد کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔چائنا ڈیلی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی سیاحت کی صنعت میں مقامی کاروباری افراد اورچینی عوام کےلئے شراکت داری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ کاروباری اداروں کوچھوٹے اوردرمیانے درجے کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کاموقع ملے گا۔ چینی اور پاکستانی کاروباری افراد میں کسی بھی قسم کے مشترکہ منصوبہ سے باہمی فائدہ پہنچے گا ۔ اس سے دوطرفہ اعتماد اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہوگا۔ چینی اخبار نے لکھا کہ ایسے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود گہرے دوستانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment