سینٹ میں باقی نشستوں پر الیکشن میں مکمل کامیاب ہوں گے / اہم ٹاسک مل گیا / اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی

سینیٹ کی دو نشستوں پر کامیابی کےلیے موجودہ حکومت کافی کوشاں نظر آرہی ہے اور اس حوالے سے موجودہ حکومت نے اپنے کئی اہم رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دئے ہیں تاکہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پنجاب میں سینٹ کی دو نشستوں پر انتخابات ، پنجاب میں حکومت کو مزید مضبوط کرنے اورپنجاب میں عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے مابین ایک ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کے حوالے سے اہم ترین ٹاسک دیا ہے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment