توہین رسالت کی ملزم آسیہ بی بی کی رہائی پر ملک بھر میں شدید احتجاج

ملک بھر میں مظاہرے
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز ہو گیا ہے اور لاہور میں مال روڈ پر ان کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے۔
موٹروے جی ٹی روڈ اور ملک کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک مکمل طور پر بلاک ہے سڑکوں پر مختلف تحریکوں کے ارکان نکل آئے ہیں جو سپریم کورٹ ججز کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں

اسلام آباد
بمظاہرین نے فیض آباد کے قریب دونوں شہروں کو ملانے والی شاہراہ اسلام آباد ہائی وے کو بند کردیا ہے جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے کچہری چوک کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔ مختلف مساجد سے اس ضمن میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں اور لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف گھروں سے نکلیں اور احتجاج میں شریک ہوں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی اس فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے شروع
شہر کے مختلف علاقوں میں ڈنڈہ بردار افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جنہوں نے اندرون شہر کی مرکزی اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل کردی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت ایم اے جناح روڈ پر نمائش اور ٹاؤر کے مقام پر دھرنا دیا گیا ہے اسی طرح حب رور روڈ، سہراب گوٹھ پر بھی دھرنے دیے جارہے ہیں۔

ادھر تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ شہر میں نصف درجن کے قریب علاقوں میں دھرنے جاری ہیں جن میں سٹار گیٹ، اورنگی نمبر 5 بھی شامل ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment