الزام ثابت ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سیاست چھوڑنے کو تیار

آج قومی اسلامی کا جلاس ہو رہا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا ہے۔اپوزیش لیڈر شہباز شریفکا قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان این آر او کے لیے سفارش ثابت کریں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔وزیراعظم نے اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے جو ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ۔میرا نام لے کر کہا گیا کہ بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے۔میں نے بجلی کے منصوبوں میں ملک کے 160ارب روپے بچائے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔وزراء اس متعلق مطالعہ کر لیں اور مجھ سے مناظرہ کر لیں۔اگر میں غلط ثابت ہوا تو میں ہمشیہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اگر ان کی بات غلط ثابت ہوئی تو پھر مجھ سے معافی مانگیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ہوا میں تیر نہ چلائیں بجلی کے منصوبوں پر بحث کو تیار ہوں۔

شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوکریاں تو دور غریب آدمی کے منہ سے نوالا چھین لیا۔گیس کی قیمیتں بڑھا کر غریب کا چولہا ٹھنڈا کردیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجلی کے مہنگے منصوبوں پر حکومت کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو کوئی حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔یہ ایوان ایسے نہیں چلے گا ہم ان کو راہ راست پر لائیں گے۔ہم پی ٹی آئی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔شہباز شریف نے اپوزیشن کے خلاف کا نیب کاپی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کو غیر مناسب قرار دے دیا۔شہباز شریف نے کہا نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔.

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment