اسلام آباد میں ڈنڈوں کی بارش کا اہتمام

تحریک طالبان تحریک لبیک کے کارکنوں نے اسلام آباد فیض آباد کو چاروں طرف سے بند کردیا ہے جہاں پر نہ صرف چھوٹی بڑی گاڑیاں بلکہ موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے انتظامیہ سے نمٹنے کے لیے تحریک لبیک والوں نے ڈنڈوں سے بھرا ایک ٹرالر بھی فیض آباد اسلام آباد پہنچا لیا ہے جس سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ انتظامیہ اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان ایک بڑی کشیدگی ہونے جا رہی ہے, جس میں بھاری جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے- جہاں پر تحریک لبیک والے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں وہیں پر پاک آرمی کو بھی برابر کا شریک مان رہے ہیں -دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اس بڑے بحران سے کیسے نمٹتی ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment