گورنمنٹ کے تمام ہسپتالوں میں موبائل فونز ٹیبلٹس اور انٹرنیٹ ڈوائسئز استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں سمارٹ فونز ، ٹیبلیٹس اور انٹر نیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ،پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں اسٹاف پر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون،ٹیبلیٹس اور انٹرنیٹ ڈیوائسسز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ،محکمے کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،مراسلے میں کہا گیا کہ دوران ڈیوٹی اسٹاف ایمرجنسی کے لئے عام موبائل فون استعمال کریں ،محکمہ صحت کے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کو چیک رکھنے کی ہدایت بھی

جاری کردی گئیں ہیں ،مراسلے میں کہا گیا ہے گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی سمارٹ فونزکے استعمال سے مریضوں اور تیمارداروں کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment