پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی خوفناک حادثے کا شکار

 

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئیں، حادثہ سیہون شریف کے قریب پیش آیا، ڈرائیور بھی شدید زخمی، تشویش ناک حالت میں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سیہون شریف سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ سندھ کے شہر سیہون شریف کے قریب پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سفر کے دوران لکی شاہ صدر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئیں۔ روبینا قائمخانی کی گاڑی کو حادثے میں شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد رکن اسمبلی روبینا قائمخانی اور ان کے ڈرائیور کو بذریعہ ایمبولنس سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی اور ان کے ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment