پاکستان بنتے وقت فضل الرحمن کےبڑے/فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میںکیا باتیںکر دی /ہنگامہ ہوگیا

وزیراطلاعات نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کودن کوتارے اوررات کواسرائیلی طیارے نظرآتے ہیں۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسد عمر نے فضل الرحمان کو گمراہ کہہ دیا اور بہت بڑا ظلم ہو گیا، یہ ان کی پرانی روایت ہے، اس وقت بھی یہ گمراہ ہی تھے جب پاکستان بن رہا تھا اور ان کے بزرگ پاکستان کے خلاف کھڑے تھے، یہ تاریخ میں کبھی درست سمت نہیں کھڑے ہوئے، پاکستان بنانے کے موقع پر بھی ان کے بزرگ برٹش راج کے ساتھ کھڑے ہوئے۔مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایک پیغام بھی جاری نہیں کیا، 1988 سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ ماضی کاحساب کیاجائے توسب لوگ سامنے آجائیں گے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے خسارے میں اضافہ ہوا ٗپی آئی اے اورسٹیل ملزکابراحال ہے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ملک کوتباہ کرنے والے ہمیں معاشی صورتحال پردرس دے رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پچھلے 2دنوں میں سٹاک مارکیٹ میں1450پوائنٹس کااضافہ ہوا۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ وہ اعتمادہے جوعوام وزیراعظم عمران خان پرکررہی ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ نوازشریف کی عملی سیاست پارلیمنٹ کے باہرتک محدودہوگئی ہے ۔اپوزیشن کے پاس قیادت ہے نہ نظریہ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس میں فالودے والے کے اکاؤنٹس میں اربوں نکل آئے ٗجن کی3برسیاں ہوچکی ہیں ان کے اکاؤنٹس میں سے بھی کروڑوں نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گردشی قرضہ1200ارب روپے تک پہنچ چکاہے ٗوزیراعظم خودمعاشی پروگرام کی قیادت کررہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں آج پاکستان کامثبت تشخص ہے ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک کے تنازعات میں ثالثی کاکرداراداکررہاہے ۔سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم اوروفد کومثالی عزت واحترام ملا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چینی قیادت نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ چین سے تعلقات میں نئے باب کااضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ انسان ہیں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن سمت درست ہے ٗہرکارکن کہہ سکتاہے کہ عمران خان ایماندارہیں۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ وفاقی وزیرعمرایوب دانشمندی سے بجلی کے مسائل حل کررہے ہیں ٗبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 75فیصدلوگ متاثر نہیں ہوئے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ 95فیصد کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاگیا ٗملک میں اندھیروں کادورختم،نئی صبح طلوع ہورہی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment