نیا صوبہ بنانے کی تیاریاں تیز جنوبی پنجاب ایک نیا صوبہ حکومت کا بڑا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے معاملے پرانتظامی اقدامات کی وزیراعظم سے منظوری لی جائے گی۔ جنوبی پنجاب صوبہ کاالگ بجٹ اکاؤنٹ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ جنوبی پنجاب کابجٹ کسی اور مد میں استعمال نہیں ہوگا ۔ بینک آف پنجاب میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کاالگ اکاؤنٹ کھلوانے اور جنوبی پنجاب کے لئے بہاولپور میں انتظامی سیکرٹریٹ قائم کرنےکی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کو مہینے میں

ایک یا دو بار انتظامی سیکرٹریٹ کادورہ کرنے کا پابند بنانے پرغور کیا جارہاہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل آئی جی کو انتظامی سیکرٹریٹ میں بٹھانے پر بھی غور ہورہاہے ۔ تمام سفارشات وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد انتظامی اقدامات کاحتمی اعلان کیا جائے گا ۔ پنجاب حکومت کو دوتہائی اکثریت سے قرارداد پاس کروانے میں مشکل کاسامنا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment