نواز شریف اورشہباز شریف ملاقات کیا کرنے جا رہے ہیں اہم فیصلہ

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے پارٹی کے صدر اور اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میاں نواز شریف کا استقبال کیا اور انہیں گلے لگایا سج کے بعد وہ انہیں پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی آمد پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے ’شیرآیا شیرآیا‘ کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر رش کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment