اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے پانچ رکنی وفد تشکیل نون لیگ کا اہم فیصلہ

نوازشریف اور شہبازشریف اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے، راجا ظفرالحق کی سربراہی میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف پرمشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا
پاکستان مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے 5رکنی وفد تشکیل دے دیا، نوازشریف اور شہبازشریف اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے، راجاظفرالحق کی سربراہی میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف پرمشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
جس میں قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی صدرشہبازشریف اور سینئر قیادت کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ نوازشریف یا شہبازشریف جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔تاہم مسلم لیگ ن کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گااور پارٹی کا مئوقف اے پی سی کے سامنے پیش کرے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راجاظفرالحق کی سربراہی میں ن لیگ کا 5رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

ن لیگ کے وفد میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment