کوئٹہ،سول اسپتال میں پہلے سرجری وارڈ کا افتتاح کردیا گیا

کوئٹہ کے سول اسپتال میں پہلے سرجری وارڈ کا افتتاح کردیا گیا ہے، جہاں سینے ، سانس کی نالی ، پھیپھڑے اور پسلیوں سمیت دیگر امراض کی سرجری کی جائے گی۔ 
وارڈ کے افتتاح کےموقع پر صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کا میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صحت کے حوالے سے کام کرنے میں کافی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیےعنقریب  کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرنے کا بھی اعلان کیا۔
 
صوبائی وزیر صحت  نصیب اللہ مری نے مزید کہا  کہ وارڈ کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی،جب کہ حکومت کی کوششوں سے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی بھی دور کی جائیگی ۔
 
واضع رہے کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں سرجری وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے بھر سے مریض علاج کی غرض سےدوسرے صوبوں کا رخ کرتے تھے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے