نوازشریف کل پارلیمنٹ ہاؤس/ پارٹی اجلاس کی صدار/ بڑا فیصلہ بڑی خبر

ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگا، اجلاس میں شہبازشریف بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں اے پی سی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سمیت مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کل پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں صدر ن لیگ شہبازشریف بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کل پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا تو اجلاس میں اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اور ن لیگ کا اے پی سی کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

نوازشریف کی صدارت میں اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈرکے چیمبرمیں دوپہر12بجے طلب کیا گیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment