مسافروں سے بھرا بوئنگ طیارہ گر کر تباہ

سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہو گیاہے جس میں 189 مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کا مسافر طیارہ صبح چھ بج کر 20 منٹ پر جکارتہ سے پنگکال شہر کیلئے روانہ ہوا تھا اور چند ہی لمحوں کے بعد وہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 189 مسافر سوار تھے تاہم کسی بھی مسافر کے زندگی  بچنے کی امید ظاہر نہیں کی جار ہی ہے، طیارہ حادثے کی انڈونیشیا کے حکام نے تصدیق کر دی ہے ۔طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری اور 13 منٹ بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔

انڈونیشیا کے ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔جہاز کا ملبہ سمندر سے مل گیا ہے، جس میں جہازکی سیٹیں، سیل فون اور لائف جیکٹس شامل ہے، فضائی کمپنی کو تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا ہے تاہم ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment