فریج میں انڈے یہاں رکھیں نہیں تو نقصان پہنچے گا

انڈوں کو فریج میں ان کیلئے بنے مخصوص پلاسٹک ریک میں رکھنا صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق ایک امریکی طبی ادارے کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ ت حقیق میں کہا گیا ہے کہ انڈوں کو

فریج میں رکھنا ٹھیک ہے مگر اس کے دروازے میں بنے ریک پر کبھی بھی نہیں رکھیں۔ تحقیق کے مطابق انڈوں کو فریج کے دروازے میں بنے اس ریک میں رکھنا اسے درجہ حرارت میں کمی بیشی کی زد میں لا سکتا ہے کیونکہ دن بھر اس مشین کا دروازہ کھلتا اور بند ہوتا رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں انڈے تیزی سے خراب ہونے لگتے ہیں۔ تو انڈوں کو رکھنے کے لیے فریج کے شیلف کو ہی استعمال کریں یا اندرونی خانے میں رکھیں تاکہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہوسکیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment