شہباز شریف کی پیشی پر جیب کتروں کی عید

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیشی پر آئے ن لیگی رہنماؤں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔تو اس موقع پر ن لیگ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔جس میں کئی بلدیاتی نمائندے میں شامل تھے۔
تاہم شہباز شریف کی پیشی پر جیب کتروں کی چاندی ہو گئی۔کارکن نعرے لگاتے رہے تو جیب کرتے اپنا کام کر گئے۔جیب کترا خواجہ عمران نذیر کی جیب سے 10ہزار روپے لے اڑا جب کہ چئیر مین علی مجید بھی اپنے قیمتی موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے۔خیال رہے احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کر دی جبکہ شہباز شریف کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور کر لیا گیا

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment