سناہے کسی وزیر کے کہنے پرتبادلہ کیاگیا،چیف جسٹس کاآئی جی اسلام آباد کے تبادلے کاازخودنوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا ازخودنوٹس لے لیا ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اوراٹارنی جنرل آج سپریم کورٹ طلب کر لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سناہے کسی وزیر کے کہنے پرتبادلہ کیاگیا،سیکرٹری داخلہ بتائیں آئی جی اسلام آبادکوکیوں ہٹایا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سناہے کسی وفاقی وزیر کے بیٹے کامعاملہ ہے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو آئی جی کا تبادلہ نہیں کرنے دیں گے ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور اداروں کو کمزور نہیں ہونے دینگے۔

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment