سائبرحملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئی ہدایات جاری کردیں

نجی بینک کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملے کے انکشاف کے بعد اسٹیٹ بینک نے کارڈ کی ادائیگیوں کے نظام کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر ہدایات جاری کر تے ہوئےبینک کی سمندر پار ٹرانزیکشن پر پابندیاں عائد کردی ۔
اسٹیٹ بینک کے جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کے تحفظ کے لیے بینک نے اپنے کارڈز کی بیرون ملک لین دین پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ متعلقہ بینک کو خامی کی نشاندہی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔

بینک کارڈ کو مختلف ممالک کے اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیل پر استعمال کیا گیا۔متاثرہ بینک کو صارفین کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرنے اور تمام بینکوں کو کارڈ سے ادائیگیوں کو رئیل ٹائم میں مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نجی بینک کے کارڈ ادائیگیوں کے سسٹم پر ہیکرز کے حملے کے بعد بینک کارڈ کا بین الاقوامی استعمال معطل کردیا گیا ہے۔سائبرحملے میں بینک کے کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے تھے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے