دولہاکی خودکشی دولہن کے گھر ،مکہ مکرمہ

26سالہ برمی دولہا نے مکہ مکرمہ میں اپنی دلہن کے ساتھ اختلافات کے بعد دھار دار آلے سے خود کو زخمی کرکے خودکشی کرلی۔ اجیاد پولیس نے رپورٹ ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کر تمام شواہد جمع کرلئے۔واقعہ النکاسہ محلے میں پیش آیا۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ شادی 6ماہ قبل ہوئی تھی۔ میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا تھا جس پر شوہر نے اپنے سسرال میں خود کشی کرلی۔مقامی پولیس نے حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے ضروری کارروائی کا آغاز کردیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment