حکومت کی بوکھلاہٹ ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی بوکھلاہٹ ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،احتساب عدالت کے اطراف کوکنٹینرلگاکربندکردیاگیاہے ۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل اتوار کو بیوروکریسی کو بدل دینا کس چیز کاڈر ہے۔ شہبازشریف کوبے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔پہلے پاکپتن ڈی پی اوکامعاملہ پھردرانی صاحب نے استعفادےدیا۔انھوں نے کہا کہ کل آپ نے اپنے ایک وزیرکے کہنے پرآئی جی اسلام آبادکوہٹادیا۔ ایسی کون سی چیز ہے جو عوام سے چھپائی جارہی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment