بنی گالہ تجاوزات کیس،جرمانہ ادانہ کرنے پروزیراعظم کوعدالت پیش ہوناہوگا،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تجاوزات کوریگولرائزکرنے کیلئے جرمانہ اداکرناہوگا،سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان جرمانہ دیں گے،جرمانہ ادانہ کرنے پروزیراعظم کوعدالت پیش ہوناہوگا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بنی گالہ تجاوزات کوریگولرائزکرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عمران خان نے تجاوزات سے متعلق مسئلہ خوداٹھایاتھا،اب وزیراعظم بننے کے بعدسب کچھ ان کے اختیارمیں ہے،شام تک تجاوزات کوریگولرائزکرنے کامسئلہ حل کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عمران خان جرمانہ اداکرکے دوسروں کیلئے مثال بنیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں آج اس معاملے پراجلاس ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی، 4 بجے تک اجلاس کانتیجہ عدالت کوبتائیں۔

چیف جسٹس نے سی ڈی اے چیئرمین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ افسران آپ کوچلنے نہیں دیں گے،سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑبڑہے،سی ڈی اے کو 10 روزکاوقت دیاتھا،پیشرفت نہیں ہوئی،عدالت نے بنی گالہ تجاوزات ریگولرائزکرنے کے معاملے پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment