این آراوکاالزام لگانے والے جرات کرکے نام بھی بتادیں ،کس نے این آراومانگا ہے؟سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ این آراوکاالزام لگانے والے جرات کرکے نام بھی بتادیں ،کس نے این آراومانگا ہے؟ابھی تک خودکوسیاسی معاملات کی طرف واپس نہیں لاسکے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم کے آخری ایام کے دوران میں سلاخوں کے پیچھے تھا،آپ سب جانتے ہیں میں کس کیفیت سے گزررہاہوں۔شریف خاندان ابھی صدمے سے باہر نہیں آیا ۔انھوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے جذبات اوراحساسات کی قدرکرتاہوں،فضل الرحمان سے جوبھی مشاورت ہوئی وہ یہاں نہیں بتاسکتا۔شہبازشریف کوبلایاصاف پانی میں،گرفتارآشیانہ اسکیم میں کیاگیا،شہبازشریف نے جان جوکھوں میں ڈال کرکام کیا۔نواز شریف نے سوال کیا کہ کوئی بتاسکتاہے ایساکیوں ہورہاہے؟

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment