اپوزیشن لیڈر ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آج صبح شہباز شریف کے ریمانڈ میں توسیع کی جس کے بعد نیب ٹیم شہباز شریف کو احتساب عدالت سے لے کر روانہ ہو گئی۔ شہباز شریف کو بذریعہ پرواز اسلام آباد لے جایا جانا تھا لیکن پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہونے پر نیب کی ٹیم انہیں بذریعہ موٹروے اسلام آباد لے کر جا رہی ہیں جہاں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے آخری سیشن تک شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہاؤس میں قیام کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر ہاؤس کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ نیب نے اپوزیشن لیڈر ہاؤس کی سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment