نئے پاکستان میں عمران خان کو آئی جی پولیس کو ہٹانے کے احکامات مہنگے پڑ گے

وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے کی مدعیت میں اسلام آباد پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے وفاقی وزیر کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ اس مقدمے میں پولیس نے ایک بارہ سالہ لڑکے ضیا الدین کا نام بھی درج تھا تاہم سپریم کورٹ نے آئی جی کے تبادلے کا جب نوٹس لیا تو پولیس حکام نے اس کمسن ملزم کو رہا کر دیا۔ ضیا الدین کا کہنا تھا کہ اُن کی گائے اعظم سواتی کے…

مزید پڑھیں

ننکانہ صاحب میں 15 سالہ سکھ بچی سے ریسکیو 1122 کے دو اہلکاروں کی’جنسی زیادتی‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں رہائش پذیر اقلیتی سکھ برادری کے ایک خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی 15 سالہ ذہنی معذور بچی کو ریسکیو سروس کے دو اہلکاروں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ننکانہ صاحب سٹی پولیس کے مطابق بچی کے خاندان والوں کی شکایت پر ریسکیو سروس 1122 کے دو اہلکاروں کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاہم بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ننکانہ صاحب سٹی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ…

مزید پڑھیں

حکومت کی بوکھلاہٹ ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی بوکھلاہٹ ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،احتساب عدالت کے اطراف کوکنٹینرلگاکربندکردیاگیاہے ۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل اتوار کو بیوروکریسی کو بدل دینا کس چیز کاڈر ہے۔ شہبازشریف کوبے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔پہلے پاکپتن ڈی پی اوکامعاملہ پھردرانی صاحب نے استعفادےدیا۔انھوں نے کہا کہ کل آپ نے اپنے ایک وزیرکے کہنے پرآئی جی اسلام آبادکوہٹادیا۔ ایسی کون سی چیز ہے جو…

مزید پڑھیں

سعودی عرب سے ملنے والے پیکج پر کوئی شرائط نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سیزنل پورٹل پاکستان کے نوجوانوں نے تیار کیا، اس نظام سے سزا اور جزا میں آسانی ہوگی، جو نظام لایا جارہا ہے وہ ذہن بدلنے والا ہے، پہلی مرتبہ سرکاری افسران، وزارتیں اور سیاستدان سب قابل احتساب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں نیا پاکستان کیا ہوگا، یہ ہے نیا پاکستان، پرانے پاکستان میں غلامانہ مائنڈ سیٹ تھا جس میں باہر سے لوگ حکمرانی کرنے…

مزید پڑھیں

بنی گالہ تجاوزات کیس،جرمانہ ادانہ کرنے پروزیراعظم کوعدالت پیش ہوناہوگا،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تجاوزات کوریگولرائزکرنے کیلئے جرمانہ اداکرناہوگا،سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان جرمانہ دیں گے،جرمانہ ادانہ کرنے پروزیراعظم کوعدالت پیش ہوناہوگا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بنی گالہ تجاوزات کوریگولرائزکرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عمران خان نے تجاوزات سے متعلق مسئلہ خوداٹھایاتھا،اب وزیراعظم بننے کے بعدسب کچھ ان کے اختیارمیں ہے،شام تک تجاوزات کوریگولرائزکرنے کامسئلہ حل کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عمران خان…

مزید پڑھیں

میراریگولر میڈیکل چیک اپ ضروری ہے ،نہ شوگر چیک ہوتی ہے نہ بلڈ ٹیسٹ ہوئے،شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت لایا گیا، کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ نیب کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ جبکہ شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز دلائل پیش ہوئے۔ شہبازشریف نے عدالت سے درخواست کی کہ مجھے اجازت دیں،کچھ کہناچاہتاہوں،ان کا کہناتھامجھے جھوٹے کیسز میں ملوث کیا گیا ہے،نیب حکام والے مجھے بلیک میل کرتے ہیں، مجھے بلڈ کینسر ہے اور چیک…

مزید پڑھیں

مسافروں سے بھرا بوئنگ طیارہ گر کر تباہ

سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہو گیاہے جس میں 189 مسافر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کا مسافر طیارہ صبح چھ بج کر 20 منٹ پر جکارتہ سے پنگکال شہر کیلئے روانہ ہوا تھا اور چند ہی لمحوں کے بعد وہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 189 مسافر سوار تھے تاہم کسی بھی مسافر کے زندگی  بچنے کی امید ظاہر نہیں کی جار ہی ہے، طیارہ حادثے کی انڈونیشیا کے حکام نے تصدیق کر دی ہے ۔طیارے نے مقامی…

مزید پڑھیں

سناہے کسی وزیر کے کہنے پرتبادلہ کیاگیا،چیف جسٹس کاآئی جی اسلام آباد کے تبادلے کاازخودنوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا ازخودنوٹس لے لیا ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اوراٹارنی جنرل آج سپریم کورٹ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سناہے کسی وزیر کے کہنے پرتبادلہ کیاگیا،سیکرٹری داخلہ بتائیں آئی جی اسلام آبادکوکیوں ہٹایا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سناہے کسی وفاقی وزیر کے بیٹے کامعاملہ ہے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو آئی جی کا تبادلہ نہیں کرنے دیں گے ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور…

مزید پڑھیں

ایگزٹ جعلی ڈگری کیس ،شعیب شیخ نے سپریم کورٹ میں ہی پکڑے جاناہے،شعیب شیخ نے ملک کی بہت بدنامی کی،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے کراچی ٹرائل کورٹ کو 6 ہفتے میں فیصلے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے فیصلہ نہ کیاتووضاحت دینی پڑے گی۔ چیف جسٹس نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ نے سپریم کورٹ میں ہی پکڑے جاناہے،شعیب شیخ نے ملک کی بہت بدنامی کی۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کراچی میں 2015 سے معاملہ زیرالتواہے،تاخیرکیوں ہوئی؟ایگزٹ کے وکیل بشیرمیمن نے کہا عدالت کے روبرو کہاکہ تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈکرادیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان…

مزید پڑھیں

آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل، شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈمیں 7 نومبر تک توسیع

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے صدر ن لیگ کے جسمانی ریمانڈمیں 7 نومبر تک توسیع کردی، عدالت نے شہبازشریف کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ بھی منطور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت پیش کیا گیا، عدالت کے اطراف میں ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سخت…

مزید پڑھیں