ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاوزیراعظم کو کمال کا مشورہ / بڑی خبر بڑا مشورہ

ایٹمی سائنسدا ن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دیپالپور کے علاقے شیر گڑھ میں ہسپتال کے افتتاحی تقریب کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت
کا شکار ہو تا جارہا ہے تاہم آسان طریقوں سےڈیموں پر کام مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ قومی محسن کی شیر گڑھ آمد پر لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں اور پارٹی کارکنوں نے بھنگڑے بھی ڈالے ۔ دین ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اے کیو خاں ہسپتال شوکت ورک ،سابق کر نل محمد ارشد،جی ایم فاروق بلوچ،خالد عباس ڈارلنگ ، مرکزی چیئر مین اے کیو خاں موومنٹ عابد حسین بودلہ ،صوبائی صدر پنجاب عمران زاہد کھوکھر اور دیگر نے بھی شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے کہا میں وطن پاک کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہوں اور مختلف منصوبوں میں مشورہ اور رہنمائی دینے کو تیار ہوں سابق چیئرمین ایف بی آر اور چیف ایگزیکٹو دین ہسپتال میاں انصر جاوید نے کہا دکھی انسانیت ہمارا اولین فرض ہے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment