پاکستان ہمارا بھائی ہے دورہ چین پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی استقبال کیا جائے گا

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ کچھ قوتوں کو پاک چین دوستی کھٹکتی ہے ٗ بہتر اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے ٗوزیراعظم عمران خان شنگھائی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے ٗ پاکستان سے تکنیکی، معاشی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کریں گے ٗ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے، سی پیک صرف چین نہیں، اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں،سی پیک چین کا پاکستان پر اعتماد کی اعلی مثال ہے ٗ دنیا شامل ہو

کر فائدہ اْٹھائے ٗافغان مفاہمتی عمل میں کر دار اور بھارت کو مذاکرات کی پیشکش نئی حکومت کے اچھے اقدامات ہیں ۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سی پیک منصوبے پر بریفنگ کے دوران چینی سفیر نے صحافیو ں کو بتایا کہ چینی قیادت اورعوام کو وزیراعظم کے دورہ چین سے خوش آئند توقعات وابستہ ہیں ٗ پاکستان کی نئی حکومت اقتصادی، سماجی اور خارجہ پالیسی کی ترقی چاہتی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment