وزیراعظم اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ٹیلیفون پر کیا بات ہوئی / بڑی خبر

اتحادی حکومت کے معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، بطور اتحادی مرکزی حکومت کیساتھ ہیں، پنجاب سے مزید اچھی خبریں ملیں گی، اسپیکرچودھری پرویز الٰہی کی گفتگو، تبدیلی کے سفر میں میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، خواہش ہے ہم ملکر پنجاب میں تبدیلی لے کرآئیں۔وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں اتحادی حکومت کے معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو فون کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بجٹ کی منظوری پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی کو دورہ سعودی عرب سے متعلق بھی اعتماد میں لیا جبکہ دورہ چین سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو کامیاب دورہ سعودی عرب پر مبارکباد پیش کی،

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment