جہیز میں مہنگی چیزیں مانگنے والے کو گنجا ہونا پڑسکتا ہے

بھارتی شہر لکھنؤ میں دلہن کے گھر والوں نے جہیز کامطالبہ پورا نہ کرنے پر شادی سے انکار کرنے والے دولہے کو آدھا گنجا کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق دولہے نے دلہن کے گھر والوں سے جہیز میں موٹر سائیکل اور سونے کی چین دینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم لڑکی کے گھر والوں نے اس سے انکار کردیا۔جس پر دولہے نے شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔انکار سن کر دلہن کے گھر والے طیش میں آگئے اور دولہا کو پکڑ کر اسے کمرے میں بند کیا جس کے بعد اس کے سر کے آدھے بال اڑا دیے۔اس بارے میں

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دولہا کا کہنا تھا کہ لڑکی کے گھر والوں نے جہیز میں پیسے اور سونے کی چین دینے کا وعدہ کیا تھا جب ہم نے ان سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا تو ہمارے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔لڑکی کی والدہ کے مطابق جہیز میں30 ہزار روپے مالیت کی سونے کی چین کا مطالبہ شادی والے دن کیا گیا جس کو پورا نہ کرنے پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment