اربوں ڈالرز پاکستان کوواپس ملنے کا امکان، بڑی خبر

سوئزرلینڈ کے قوانین میں تبدیلی کے باعث سوئس بینکوں میں پڑے اربوں ڈالرز پاکستان کو ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز کی واپسی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ سوئس حکومت نے سوئس بینکوں میں پڑے پیسوں سے متعلق معلومات کی رسائی کے حوالے سے قوانین میں نرمی کی ہے۔ اب کوئی بھی ملک سوئس بینکوں میں اس کے شہریوں کے پیسے سے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اسی باعث کسی حد تک امکان ہے کہ اگر پاکستان سوئس حکومت کو ٹھوس شواہد فراہم کر دے کہ سوئس بینکوں میں پڑے اربوں ڈالرز کرپشن کا پیسہ، تو پھر پاکستان کو اس پیسے تک رسائی مل سکتی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment