کرکٹ بورڈ نے چار رکنی کمیٹی قائم کردی

کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار رکنی کرکٹ کمیٹی قائم کردی ہے، سابق کرکٹر محسن حسن خان کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے ہیں۔
پی سی بی کی یہ کمیٹی چار ممبران پر مشتمل ہے، جن میں محسن خان، وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ کمیٹی پاکستان میں کرکٹ کی بہتری اور ترقی کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔
بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے مطابق کمیٹی کے تحت ڈومیسٹک لیول پر کوچز کی تعیناتی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی اور کرکٹ کمیٹی کا الگ الگ کردار ہے۔
سبحان احمد نے کہا کہ کمیٹی کوچز سے میٹنگ کرکے پی سی بی کو آگاہ کرے گی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی طرف ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید کمیٹی کے ساتھ کام کریں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے