پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس کا ریکارڈ آئی سی سی کو دے دیا

 اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں  پی سی بی نے ریکارڈ آئی سی سی کو دے دیا ۔
پی سی بی نے ناصر جمشید ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیسز کی فائلز آئی سی سی کو بھجوائی ہیں ۔ اسپاٹ فکسنگ کے کیسز کی فائلز میں بکیز سے رابطوں کی تصاویر، بیانات کی ریکارڈنگ شامل ہیں۔ عمر اکمل کیس کی تفصیلات تحقیقات کے بعد بھجوائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے عمر اکمل کا نام فکسنگ سے متعلق دستاویزی فلم میں لیا گیاہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے