نیشنل ہائی وے اتھارٹی /کو لوٹا گیا، مراد سعید

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بے دردی سے لوٹا گیا، بغیر ٹٰینڈر کے اربوں روپے کے ٹھیکے کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا ہے، نومبر میں ای بڈنگ اور ای ٹینڈرنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ نیشنل ہائی وے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ٹھیکے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی، ٹھیکیدار کو 2009ء میں رقم ادا کی گئی مگر ابھی تک ملازمین کو گھر نہیں ملے، اربوں روپے کے ٹھیکوں سے ٹھیکیدار کی جیب اور عوام کی مشکلات بڑھائی گئیں۔
مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق احتساب شفافیت اور میرٹ پر عمل درآمد ہوگا۔ ہائی وے اور موٹروے کے مسافروں کی سہولت کے لیے نو نومبر کو موبائل ایپ کاافتتاح ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ریونیو میں 280 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے، وزارت نے ایک ارب 25 کروڑ روپے مالیت کی اراضی واگزار کرا لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت مواصلات کی سترہ کروڑ کی گاڑیاں نیلام کر چکے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment