جنگ زدہ علاقوں میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے: ملیحہ لودھی

جنگ زدہ علاقوں میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ، کشیدہ علاقوں میں خواتین سب سے زیادہ متاثرہوتی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے خواتین اورامن وسلامتی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں خواتین آسان ہدف ثابت ہوتی ہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ خواتین کا بطورجنگی ہتھکنڈا استعمال کرکے استحصال کیا جاتا ہے، عدم استحکام، افراتفری سے خواتین پردیرپا اثرات پڑتے ہیں،ملیحہ لودھی نے کہا کہ خواتین کی امن عمل میں شراکت داری یقینی بنائی جائے، ثالثی میں مہارت خواتین کوکلیدی عہدوں کے لیے موزوں بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کوامن عمل اورمذاکرات سے دوررکھا جاناعدم مساوات ہے، خواتین کے کلیدی عہدوں پرہونے سے متحرک معاشرہ تشکیل پاتا ہے،پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیر، فلسطین کے تنازعات طویل عرصےسے حل طلب ہیں، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیراورفلسطین پرتوجہ مرکوز رکھے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے