آسمانی بجلی سے دو پاکستانی جدہ میں جاں بحق

جدہ میں بجلی گرنے سے دو پاکستانی چرواہے جاں بحق ہوگئے۔واقعہ بدھ کو جدہ میں ہونے والی بارش کے دوران ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نزلتین پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی گئی کہ ایک شہری نے حی الخمرہ میں دو پاکستانی چرواہوں کی لاش دیکھی ہے ۔ اطلاع ملنے پر تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حی الخمرہ میں الحجاز پٹرول پمپ کے پیچھے ملنے والی لاشوں کے پاس ان کے موبائل پڑے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی وفات گزشتہ رات ہونے والی بارش کے دوران بجلی گرنے سے ہوئی ہے۔ نعشوں میں متعدد جگہوں پر جلنے کے نشانات بھی تھے۔متوفین کو جدہ کے مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment