محمد بن سلمان: خاشقجی قتل میں ملوث تمام مجرموں کو سزا ملے گی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلی بار سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں براہ راست بیان دیتے ہوئے عہد کیا کہ اس جرم میں ملوث تمام ‘مجرموں’ کو سزا دی جائے گی۔

ریاض میں کاروباری شخصیات کے لیے منعقد کی گئی ’فیوچر انویسٹمینٹ انیشی ایٹو‘ نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ ‘یہ جرم تمام سعودیوں کے لیے باعث تکلیف ہے لیکن وہ ترکی کے ساتھ کبھی بھی تعلقات خراب ہونے نہیں دیں گے۔’

انھوں نے مزید کہا کہ ‘یہ نہایت ہی گھناؤنا جرم ہے اور اس کی کوئی معافی نہیں ہے’ اور ساتھ ساتھ عہد کیا کہ ‘وہ تمام لوگ جو اس جرم میں ملوث ہیں ان سب کو سزا ملے گی اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔’

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے