نو از شریف/مریم نواز /کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی اپیلیں /سماعت کے لیے مقرر

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحزادی مریم نواز اور دامار کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہیں۔چیف جسٹس نے نیب کی اپیلوں پر سماعت کے لیے بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ گذشتہ روز نیب نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامار کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔

نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔ہائیکورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے بر خلاف درخواستیں کی سماعت کی۔ہائیکورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی سزا کے حکم کو معطل کیا تھا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment