نواز شریف / عدالت آمد -پارٹی ترجمان /جواب دے -گفتگو سے انکار/ نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا کے نمایندوں نے تازہ سیاسی صورت حال پر بات کرنا چاہی تو سابق وزیر اعظم نے تبصرہ یا بیان دینے سے گریز کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ پارٹی ترجمان اس سوال کا جواب دیں گی جس پر مریم اورنگزیب نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اسی طرح جاری رہی تو ملکی سیاسی منظر نامہ ضرور تبدیل ہوگا۔ علاوہ ازیں آصف زرداری سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے سوال پر بھی نواز شریف نے مریم اورنگزیب ہی کو جواب دینے کا کہا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سابق صدر کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment