عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان پیر کو سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے خیر مقدم کیا عمران خان روضہ رسول پر حاضری دینگے اور نوافل ادا کریں گے۔ وزیر اعظم منگل کو ریاض میں شروع ہونے والی مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود ان کے ہمراہ ہیں۔صحرا میں ڈیوس کے نام سے ہونے والی یہ کانفرنس کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، بڑے کارپوریٹ اداروں، جدید ٹیکنالوجی کی صنعت اوربڑے صحافتی اداروں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔وزیراعظم عمران خان کے پہلے دن کانفرنس میں شرکت کامقصدپاکستان میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع اور اگلے 5 سال کیلئے وڑن کو اجاگر کرنا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment