16کلو وزن کم ہو گیا وزیر ریلو ے/ شیخ رشید

وزارت سنبھالنے کے بعد 16کلو وزن کم ہو گیا ۔ ریلوے کے مسائل اتنے ہیں کہ رات بھر سو نہیں سکتا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان نے مجھے ریلوے کے میدان میںکھلانے کا فیصلہ کیا ہے تو ریلوے اپنے پاوں پر کھڑی ہو گی ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریکس کے ساتھ واقع تمام تعلیمی ادارے اور چھوٹے کاروباری یونٹس 30اکتوبر تک مکمل بند کر دیئے جائیں ۔ریلوے ٹریک پر کھیلنے والے بچوں کی بجائے ان کے والدین کو پکڑا جائے گا۔8 ہزار ٹی ایل ملازمین کو ریگولرائز کرنے کےلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ۔فریٹ کے شعبے کی بہتری کےلئے 9افسران پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دید ی ۔پہلے 50 دن میں محکمے کی آمدن میں ایک ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ میرا ہدف اسے 10ارب تک لے کر جانا ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ بولان ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے کرائے میں 30سے 40فیصد تک کمی کی گئی۔ اب کراچی سے کوئٹہ کا کرایہ کم ہو کر 1200سے کم ہوکر 700روپے رہ گیا ۔ اسی طرح اکبر ایکسپریس کے کرائے میں بھی کمی کی گئی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment