پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی / ڈاکٹر شہلا /گرفتار شہریار آفریدی

خاتون کو پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنا مہنگی پڑ گئی ۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایکشن سامنے آیا ۔ پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والی ڈاکٹر شہلا کو گرفتار کر لیا گیا .ملزمہ کو تھانہ وومین اسلام آباد منتقل کیاگیا .خاتون پر کار سرکار میں مداخلت اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ درج ہے ملزمہ ڈاکٹر شہلا ڈپلومیٹک انکیو میں جانے سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی اور اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پولیس کو تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں سب قانون کے تابع ہیں

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment