حکومت گرانے کا فیصلہ -قرارداد لانے کا مشورہ- پیپلزپارٹی

موجودہ حکومت کی نااہلی سامنے آگئی، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر قرارداد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، مشرف نے امریکا سے امداد لیکر ملک چلایا، ہمارا دور شروع ہوا توامداد بند ہوئی،ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی تھی۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی پریس کانفرنس
سب کو یاد ہوگا کہ مشرف آئے تواس وقت بھی ایساہی ہورہا تھا۔ مشرف دور میں ہم توجیلوں میں تھے۔ نائن الیون کے بعد ان کو امریکا سے امداد ملی توکچھ حالات بہتر ہوئے۔ مشرف نے امریکا سے امداد لیکر ملک چلایا۔ ہمارا دور شروع ہوا توامداد بند ہوئی۔
ہم نے حکومت سنبھالی اس وقت بھی مشکل حالات تھے۔
پرویز مشرف کے دور کے بعد ہم نے حکومت چلانے کا چیلنج قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ کرسی پربیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے۔موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر قرارداد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم زرعی صنعتی ملک ہیں یا صنعتی ملک ہیں؟ میرے خیال میں ہم ایگروانڈسٹریل ملک ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment