آصف زرداری/گھبراگئے – قانون کا ہاتھ /گریبان تک- نعیم الحق

اپوزیشن کے فرشتے بھی حکومت کے خلاف اسمبلی میں کوئی قرارداد منظور نہیں کرا سکتے ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور
آصف علی زرداری چند ہفتوں میں قانون کا ہاتھ اپنے گریبان تک پہنچتا دیکھ کر گھبراگئے ہیں اور اسی بوکھلاہٹ میں حکومت پر حملے کی کوشش کی جارہی ہے ،ہم نے کسی بھی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑنا اور حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پاس لوٹ مار کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے بہت سے شواہد آ گئے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں نعیم الحق نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی گزشتہ حکومت میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 600ارب کے بجٹ میں سے 300ارب روپے کا غبن کر لیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا واضح موقف ہے کہ ہم نے کرپٹ افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑنا ۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دس سالوںمیں ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے جس کی وجہ سے ہر ادارہ زبردست خسارے کا شکار ہے ،گزشتہ دس سالوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج خزانہ خالی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment