8لاکھ فوج ایک انچ زمین حاصل نہیں کر سکتی ، اٹیم بم، F-16طیارے دکھاوے کے ہیں نہال ہاشمی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے قومی اداروں کے خلاف ایک بار پھر متنازعہ بیان داغ ڈالا ہے اور کہاہے کہ 8لاکھ فوج ایک انچ زمین نہیں حاصل کرسکتی ، ایٹم بم اور ایف 16طیارے دکھاوے کے ہیں۔
میڈیا کے مطابق نہال ہاشمی نے ایک بار پھرقومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ،اس سے قبل انہیں عدلیہ پر مسلسل تنقید اور دھمکیوں کی وجہ سے جیل جانا پڑا تھا اور ان کے سیاست میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی،اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ مختلف شہروں میں احتجاج بھی جاری ہے،انہوں نے تازہ ترین متنازعہ بیان کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دیا جس میں نہال نے کہا کہ 8لاکھ فوج نے ایک انچ زمین نہیں حاصل کی لیکن سیاسی جدوجہد سے قائد اعظم محمد علی جناح نے پورا پاکستان حاصل کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے ایک انچ زمین بھی لیکر دکھائیں ، یہ ناممکن ہے ، یہ لے ہی نہیں سکتے ،انہوں نے کہا کہ دکھانے کے ایٹم بم اور ایف 16طیارے ہیں

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment