پیمرا کا نوٹس/ فوج کے حوالے سے متنازع بیان/نہال ہاشمی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے فوج کے حوالے سے متنازع بیان کو نشر کرنے والے نیوز چینلز کو قواعد کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔
پیمرا کی جانب سےجاری بیان کے مطابق شوکاز نوٹس میں نہال ہاشمی کے ریاستی اداروں کے خلاف متنازع اور قابل اعتراض بیان نشر کرنے والے نیوز چینلز کو کہا گیا ہے کہ ایک ایسے شخص کو جگہ کیوں دی گئی جو ماضی میں متنازع بیانات دیتے رہے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ایسے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے جس کا نتیجہ جرمانہ یا چینلز کی معطلی بھی ہوسکتا ہے۔
قبل ازیں عدلیہ کے خلاف متنازع بیان پر قید کی سزا کاٹنے اور نااہلی کا سامنا کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر سید نہال ہاشمی نے ملکی ترقی میں سیاست دانوں کے کردار کا دفاع کرتے ہوئے مسلح افواج پر تنقید کی تھی۔نہال ہاشمی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسلح افواج نے ‘ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا’ اور دفاع کی خاطر حاصل کیا گیا اسلحہ ‘محض شو پیس’ ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment