وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا

فیصلے کا اطلاق نجی شعبے سے مینجمنٹ پے سکیل میں رکھے جانے والے ماہرین کیلئے ہوگا
وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا، فیصلے کا اطلاق نجی شعبے سے مینجمنٹ پے سکیل میں رکھے جانے والے ماہرین کیلئے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے مخصوص سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ و اقتصادی امور نے نجی شعبے سے مینجمنٹ پے سکیل میں رکھے جانے والے ماہرین کی بنیادی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا ہے۔ اسی تناسب سے ان ملازمین کی دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ مینجمنٹ پے سکیل میں کام کرنے والے ماہرین کی پرسنل سٹاف کی سبسڈی 12 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے مینجمنٹ پے سیل 2016کی جگہ مینجمنٹ پے سکیل 2017کی بنیاد پر مذکورہ ملازمین کیلئے نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہوں کا نظام رائج کر دیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق مینجمنٹ پے سکیل ون کی بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 36 ہزار 720 روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 64 ہزار اور 560روپے کر دی گئی ہے۔ مینجمنٹ پے سکیل ٹو کی بنیادی تنخواہ میں 24840 روپے اور پے سکیل تھری کی تنخواہ میں 22320 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ مینجمنٹ پے سیل 2017کے لاگو ہوتے ہی ایڈہاک ریلیف الائونس50فیصد ختم ہوجائے گا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment